Monday, May 6, 2024

صدارتی امیدوار پر پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اپنا امیدوار نامزد کر دیا

صدارتی امیدوار پر پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اپنا امیدوار نامزد کر دیا
August 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) صدارتی امیدوار پر بھی متحدہ اپوزیشن میں پھوٹ پڑ گئی ۔ پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اپنا اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔ عارف علوی، اعتزاز احسن، مولانا فضل الرحمان نے صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ پیپلزپارٹی اپنے امیدوار اعتزاز احسن پر ڈٹ گئی تو دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔ تحریک انصاف عارف علوی کو صدر بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔ صدارتی انتخاب کیلئے تینوں امیدواروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرائزیڈنگ آفیسر کو کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن ن لیگ پر خوب برسے، بولے اپوزیشن میں تقسیم کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہو گا۔ لیگی رہنماوں نے اتحاد میں تقسیم کا ذمہ دار پیپلزپارٹی کو ٹہرا دیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار عارف علوی جیت کیلئے پر عزم نظر آئے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہو گی جبکہ صدارتی انتخاب 4 ستمبر کو ہو گا۔