Friday, April 26, 2024

مولانا کے ارمان پورے نہ ہوئے،پیپلزپارٹی کا اپنا صدارتی امیدواربرقراررکھنے کافیصلہ

مولانا کے ارمان پورے نہ ہوئے،پیپلزپارٹی کا اپنا صدارتی امیدواربرقراررکھنے کافیصلہ
August 29, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) مولانا فضل الرحمان نے بہت ہاتھ پاؤں مارے مگر خواب پورے نہ ہو سکے ، پیپلزپارٹی صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی ۔ اسلام آباد میں آصف علی زرداری کی زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس  ہوا جس میں صدارتی امیدوار سے متعلق غور کیا گیا۔ صدارتی امیدوار سے متعلق اجلاس کے بعد فیصلہ سامنے آیا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار اعتزازاحسن ہی ہوں گے جس کے ساتھ مولانا کے ارمان خاک میں مل گئے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی نے صدارتی اُمیدوار کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی ، کمیٹی  میں قمر زمان کائرہ ، فرحت اللہ بابر ،شیری رحمنٰ  اور راجہ پرویز اشرف شامل  ہیں ۔ دوسری طرف مولانا فضل الرحمنٰ حمایت حاصل کرنے کے لئے پوری طرح سے متحرک ہیں ، انہوں نے پیرپگارا سے بھی رابطہ کیا اور حمایت طلب کی  جس پر پیرپگارا نے پارٹی سے مشاورت کے وقت مانگ لیا ،واضح رہے عارف علوی  پہلے ہی پیرپگارا سے رابطہ کر چکے ہیں۔