Tuesday, April 23, 2024

صدارتی الیکشن واضح اکثریت سے جیتیں گے ، ڈاکٹر عارف علوی

صدارتی الیکشن واضح اکثریت سے جیتیں گے ، ڈاکٹر عارف علوی
August 31, 2018
لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے صدارت کے لئے نامزد امیدوار ڈاکٹرعارف علوی نے دعویٰ کیا کہ صدارتی الیکشن واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ پی ٹی آئی کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری بھی تھے۔ میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹرعارف علوی نے کہا صدارتی الیکشن اکثریت سے جیتیں گے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ سو دن میں راستے کا تعین  ہو جائے گا۔ ایک سوال پرڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی شکایات کاحل نکال لیا جائے گا۔ سندھ کے مسائل کے حل کے لئے پیپلزپارٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنا ہو گی۔ ڈاکٹرعارف علوی لاہورمیں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔