Tuesday, April 23, 2024

صدارتی الیکشن میں دو دن باقی ،پی پی اعتزازاحسن پر اڑگئی،فضل الرحمان بھی ڈٹ گئے

صدارتی الیکشن میں دو دن باقی ،پی پی اعتزازاحسن  پر اڑگئی،فضل الرحمان بھی ڈٹ گئے
September 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) صدارتی الیکشن میں 2دن باقی  ہیں ، حکمران جماعت اور اپوزیشن دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں ۔  اپوزیشن ایک نام پر متفق نہ ہو سکی،پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے نام پر اڑ گئی جب کہ مولانا فضل الرحمان بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے سلسلے میں  مولانا فضل الرحمان نے  شہبا زشریف سے ملاقات  کی  جبکہ پیپلزپارٹی کے  صدارتی امیدواراعتزاز احسن  نے ارکان پنجاب  اسمبلی سے رابطہ کیا ۔ ، اعتزاز احسن نےدوسری جماعتوں کےارکان اسمبلی سے بھی رابطہ کیا  ۔ صدارتی انتخاب کیلئے میدان چار ستمبر کو لگے گا،اپوزیشن تاحال ایک نام پر متفق نہیں ہوسکی لیکن دونوں جانب سے امیدوار کی دستبرداری کی امید کا اظہار بھی کیا جارہا ہے ۔