Thursday, April 18, 2024

صدارتی آرڈیننس پر الیکشن کمیشن نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی

صدارتی آرڈیننس پر الیکشن کمیشن نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی
March 5, 2015
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے لئے فاٹا کی نشستوں پر پولنگ روک دی گئی ہے جبکہ صدارتی آرڈیننس پر الیکشن کمیشن نے وزارت قانون سے رائے مانگ لی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں پولنگ شروع کرنے یا نہ کرنے کا اختیار ریٹرنگ آفسرکو دے دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی دونشستوں کےلئے پولنگ قومی اسمبلی میں جاری ہے۔ نئے صدارتی آرڈیننس کےمطابق اب ارکان صرف ایک امیدوار کو ہی ووٹ ڈال سکیں گے، ترجیحات کا  اظہار ممکن نہیں رہا۔ گیارہ فاٹا ارکان  میں سے پانچ  آرڈیننس  کے حق میں جبکہ چھ مخالف ہیں۔ دوسری جانب اس صورتحال پر الیکشن کمیشن نے اجلاس میں فاٹا سے متعلق صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد  کی صورتحال  اور قانونی  پہلوؤں  پر غور کیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن  شیر افگن نے کہا ہے کہ گزشتہ رات جاری کیے گئے ایس آر او کے بعد پولنگ کے عمل میں تبدیلی آ گئی ہے۔