Wednesday, April 24, 2024

صدارت ختم ہونے کے بعد کیا کام کروں ؟ باراک اوباما کو دوستوں کے دلچسپ مشورے

صدارت ختم ہونے کے بعد کیا کام کروں ؟ باراک اوباما کو دوستوں کے دلچسپ مشورے
May 4, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) اوباما کا دور حکومت اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ ایسے میں جہاں عام امریکی ان کے مستقبل کے بارے میں بحث کرتے دکھائی دیتے ہیں اوباما خود بھی اپنے قریبی دوستوں سے مشورے لینے میں مصروف ہیں۔ اسی حوالے سے اوباما کی مزاح پر مبنی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما عہدہ صدارت ختم ہونے کے بعد کیا کرینگے؟ اوبامانے اس بارے میں سوچنا شروع کردیا ہے۔ نوکری حاصل کرنے کے لیے مختلف کمپنیز کو فون کریں گے یا پھر اہل خانہ کے ساتھ سیرو تفریح کو جائیں گے۔ امریکی صدر کی قریبی دوستوں سے مشاورت جاری ہے۔ ڈرائیونگ کرنی ہے تو لائسنس کی ضرورت پڑے گی اور پھر اوباما سے برتھ سرٹیفکیٹ کا بھی پوچھا جائے گا۔ نوکری حاصل کرنے کیلئے اتنے پاپڑ بیلنا پڑیں گے ایسا انہوں نے کبھی وائٹ ہاوس میں رہ کر سوچا بھی نہ تھا۔ موصوف کو سنیپ چیٹ میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اوباما نے مستقبل کے کام بارے سابق ہاوس اسپیکر جان بینر سے مفید مشورے بھی لیے۔ اسپیکر نے کہا اب آپ گالف نہیں کھیل پائیں گے‘ ڈرائیونگ کے بارے سوچیں۔ اوباما نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاوس کے سالانہ ڈنر پر مزاح کے ایسے چٹکلے سنائے تھے کہ حاضرین لوٹ پوٹ ہو گئے۔ اس موقع پراوبامانے اپنی مستقبل کی سرگرمیوں کے بارے میں اشارہ بھی کردیاتھاکہ وہ کمانڈر ان چیف کے بعد کاوچ کمانڈر بن جائیں گے یعنی ریٹائرمنٹ کے بعد صوفہ توڑیں گے۔