Monday, September 16, 2024

صحرائے شیبی میں منعقدہ میراتھن کا افتتاحی مرحلہ رشید المرابطی نے جیت لیا

صحرائے شیبی میں منعقدہ میراتھن کا افتتاحی مرحلہ رشید المرابطی نے جیت لیا
April 11, 2016
رباط (ویب ڈیسک) مراکش کے صحرائے شیبی میں ہونیوالی میراتھن کا افتتاحی مرحلہ دفاعی چیمپئن رشید المرابطی نے جیت لیا جبکہ خواتین میں روسی اتھلیٹ نتالیہ صدق فاتح قرار پائیں۔ تفصیلات کے مطابق مراکش کی اکتیس ویں میراتھن صحرائے شیبی کے ٹیلوں میں ہوئی۔ ریس کے شرکاءکو چونتیس کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ رشید المرابطی نے ہم وطن حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ خواتین میں روس کی نتالیہ صدق اول اور فرانس کی نتھالی ماو¿کلر دوسرے نمبر پر رہیں۔ شدید گرم موسم کے باوجود یورپی ممالک کے اتھلیٹ بھی ریس میں شریک ہوئے۔ پانچ مراحل پر مبنی میراتھن کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا جبکہ اٹھارہ اپریل کو پانچواں اور آخری مرحلہ خیراتی مقاصد کیلئے منعقد ہو گا۔