Saturday, April 27, 2024

صحرائے تھل میں جیپ ریلی، ریسرز نے گاڑیاں تیار کرلیں

صحرائے تھل میں جیپ ریلی، ریسرز نے گاڑیاں تیار کرلیں
November 18, 2017

ملتان (92 نیوز) صحرائے تھل میں سجی جیپ ریلی، جس میں حصہ لینے کے لئے ریسرز نے اپنی گاڑیاں تو تیار کرلی ساتھ ہی حفاظتی اقدامات کرنا بھی نہیں بھولے۔

 ہیلمٹ اور ہارنسز پہن کر گاڑی کو ریس دیتے ڈرائیورز صحرائی جیپ ریلیوں میں شامل ہونے کے لئے جہازی سائز گاڑیوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنی پسند سے تیار کرتے ہیں تاکہ صحرا پر خطر اور کٹھن موڑ پر یہ ایسے دوڑیں کہ جیت تو مقدر ہو ہی پر گاڑی کی خوبصورتی دیکھ کر شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں بھی تھم جائیں۔