Saturday, May 11, 2024

صحرائے تھر میں پاک آرمی کی کراچی کور کے زیر اہتمام جدار الحدید مشقیں

صحرائے تھر میں پاک آرمی کی کراچی کور کے زیر اہتمام جدار الحدید مشقیں
February 24, 2021

تھر ( 92 نیوز) صحرائے تھر میں پاک آرمی کی کراچی کور کے زیر اہتمام جدار الحدید کے عنوان سے جاری مشقوں میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا، مشقوں میں طلباء کو پاک فوج کے زیر استعمال جدید جنگی ساز و سامان کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

تھرکے صحرا میں پاک آرمی کی کراچی کور کےزیراہتمام جدار الحدیدکے عنوان سے مشقیں جاری ہیں  ،پاک فوج کے بہادرجوانوں نےڈرلز اور بے باک دفاعی صلاحیتوں کا شاندار اظہار کیا۔

کین سر کے علاقے میں 1971 میں وطن عزیز کے دفاع کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج  کے شانہ بشانہ حر مجاہدین کی یادگار پر پھول چڑھائے گئے اور پاک فوج کی جانب سے مقامی افراد کے لئے خصوصی میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مختلف اسکولوں، کالجز اور جامعات کے طلباء نے پاک فوج کی مشقیں دیکھیں، طلباء کو پاک فوج کے زیر استعمال جدید جنگی ساز و سامان کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

پاک فوج کی کراچی کور کے زیراہتمام جدار الحدید مشقیں 28 فروری تک جاری رہیں گی۔