Friday, May 10, 2024

صحت کے شعبے میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں ، ڈاکٹر فیصل سلطان

صحت کے شعبے میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں ، ڈاکٹر فیصل سلطان
July 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے صحت کے شعبے میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے قومی ادارہ صحت میں سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا افتتاح کر دیا۔ سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول پاکستان کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا وبائی امراض کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول امراض کی مسلسل نگرانی کرے گا۔ بیماریوں کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو معاونت فراہم کرے گا۔ سی ڈی سی پاکستان قومی ادارہ صحت میں قائم کیا گیا ہے۔