Thursday, May 2, 2024

صحت انصاف کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے کا علاج ممکن ہے ، عثمان بزدار

صحت انصاف کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے کا علاج ممکن ہے ، عثمان بزدار
May 5, 2019
اٹک (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا صحت انصاف کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے کا علاج ممکن ہے۔ اٹک میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب میں کہا آج پہلی مرتبہ اٹک میں آیا ہوں ۔ معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت کا موقع ملا ہے۔ ملکی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ہے۔ عثمان بزدار بولے صحت انصاف کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے کا علاج ممکن ہے۔ غریب لوگ علاج معالجے کی سہولت سے محروم نہیں رہیں گے۔ اٹک میں ماں اوربچہ کی صحت کیلئےاسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ اسپتالوں میں جدیدترین طبی آلات فراہم  کیے جائیں گے۔ عثمان بزدار نےکہا لینڈ ریکارڈ کیلئے نئے مراکز بنائے جائیں گے۔ نئے بلدیاتی نظام میں پنچا یت کا نظام بھی لایا جائے گا۔ تمام بلدیاتی اداروں کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اٹک کو تمام ممکنہ وسائل فراہم  کیے جائیں گے۔ اٹک کے عوام کے ساتھ میرا رابطہ رہے گا۔