Wednesday, May 8, 2024

صحت انصاف کارڈ تاحال فعال نہ ہو سکے ، مریض شدید مشکلات کا شکار

صحت انصاف کارڈ تاحال فعال نہ ہو سکے ، مریض شدید مشکلات کا شکار
January 29, 2020
لاہور (92 نیوز)تحریک انصاف کی حکومت نے صحت انصاف کارڈ  تو  تقسیم کر دیے  لیکن کارڈ ابھی تک فعال  نہیں ہوسکےجس کی وجہ سے شہریوں میں بے یقینی پیداہونے لگی ہے۔ شہریوں کومفت علاج کے لئے جاری کیے گئے صحت انصاف کارڈ  ایکٹونہ ہوسکے ،  اکیس دسمبر 2019 سے کارڈز کی تقسیم کی جا رہی ہے لیکن ابھی ان کارڈ پر علاج شروع نہیں ہو سکا ،  کارڈ پر لاہور کے شہری 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج  لاہور کے 12 اسپتالوں میں کروا سکیں گے۔ دوسری جانب ہیلپ لائن اور سپروائزر کے بیان میں تضاد سامنے آ رہا ہے،فون پر بتایا جانے لگا تکنیکی خرابی کے باعث کارڈ ایکٹیو نہیں ہو رہے جبکہ سپروائزر نعمان خان کہتے ہیں کہ 50 فیصدکارڈتقسیم ہوگئے تو ہی ایکٹوہوں گے۔ کارڈز ایکٹوہونے کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان ہوں گے  ۔ دوسری جانب  ہیلتھ کارڈ لینے والوں کا کہنا ہے کہ اب بھی لائنوں میں لگ کر علاج کروانا پڑتاہے،انصاف کارڈز کو جلد ایکٹوکیاجائے۔ صحت انصاف کارڈ کے باعث عوام میں امید ہوئی تھی کہ وہ بہتر علاج کروا سکیں گے لیکن کارڈ ایکٹونہ ہونے سےان میں بے یقینی پیداہورہی ہے۔