Tuesday, April 23, 2024

صحبت پور میں ہندو برادری نے ہولی کا تہوار جوش و جذبے سے منایا

صحبت پور میں ہندو برادری نے ہولی کا تہوار جوش و جذبے سے منایا
March 10, 2015
صحبت پور(ویب ڈیسک)دنیا بھر کی طرح آج ہندو برادری نے صحبت پور میں بھی ہولی کا تہوار جوش و جذبے سے منایا ،بوڑھے ،بچوں اور نوجوانوں نے  ایک دوسرے کو رنگوں سے رنگ دیا۔س ہندو برادری کے منچلے نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔ ہندو برادری کے تین روزہ  تہوار کا آج  آخری روز ہے ۔ ہندو برادری کا کہنا ہے کہ یہ دن ان کے  لیے  عید سے بھی بڑھ کر ہے ، بچے نوجوان اور بوڑھے  پورا سال  اس دن کاانتظار کرتے ہیں ۔ ہولی کے  تینوں  دن  ہندو  موج اورمستی  کرتے ہیں  اور  ایک دوسرے پر رنگوں کا چھڑکاؤ کرکے خوشی کا اظہار  کرتے ہیں۔