Friday, March 29, 2024

صحافی کے قتل کے باوجود سعودی عرب سے تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

صحافی کے قتل کے باوجود سعودی عرب سے تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
November 21, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ سعودی ولی عہد جمال خشوگی کے قتل کے بارے میں جانتےہوں یا یہ بھی ممکن ہے کہ انہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہ ہو۔ صحافی کے قتل کے باوجود  سعودی عرب سے  تعلقات معمول کے مطابق رہیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کیخلاف سخت اقدامات کیے تو عالمی معیشت تباہ ہوجائے گی۔ ٹرمپ نے ایران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اُس کیخلاف جنگ میں بہترین اتحادی ثابت ہوا ہے ۔ نہیں چاہتے  کہ سعودی عرب کیساتھ فوجی ساز و سامان کے اربوں ڈالر  کے معاہدے ختم ہوجائیں ، اگر ایسا کیا تو روس اور چین ہماری جگہ لے لیں گے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب سے کوئی ڈیل نہیں کی اور ان کا یہ فیصلہ امریکی مفاد کے تناظر میں دیکھا جائے۔