Friday, April 26, 2024

صحافی ڈیوڈ روز نے گزشتہ برس شریف خاندان کی جائیدادوں پر تحقیقاتی رپورٹس پیش کی تھیں

صحافی ڈیوڈ روز نے گزشتہ برس شریف خاندان کی جائیدادوں پر تحقیقاتی رپورٹس پیش کی تھیں
July 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز) صحافی ڈیوڈ روز وہی  ہیں جنہوں نےگزشتہ برس 23 جون کو برطانیہ میں شریف خاندان کی جائیدادوں سےمتعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹس پیش کیں تھیں، شریف خاندان نے ان رپورٹس کو مسترد تو کیا تھا تاہم کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی ۔ گزشتہ سال شریف خاندان کی برطانیہ میں جائیدادوں کی تفصیلات منظرعام پر لانےوالےبرطانوی صحافی ڈیوڈروز شہبازشریف پر زلزلہ متاثرین کی امداد چرانےکاالزام لگانےکےبعدایک بارپھرموضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ ڈیوڈ روزپاکستان میں پہلی باراس وقت موضوع بحث بنےجب 23 جون 2018 کوانہوں نے شریف خاندان کی برطانیہ میں موجودجائیدادوں کی تفصیلات کی رپورٹ پیش کی تھی، اس رپورٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ برطانیہ میں شریف خاندان کی چھپائی گئی جائیدادوں کی کل مالیت تقریبا30ملین پاؤنڈزہے، جن میں سینٹ جارج وارف میں موجود ڈریک ہاؤس ، کڈوگین اسکوائر ، ڈیوک سٹریٹ مینشن، ایٹن پیلس،ایٹن سکوئیرشامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیا تھا کہ لندن میں ایون فیلڈمیں واقع شریف خاندان کے 4فلیٹس کو باہم ملا کر ایک محل کی شکل دے دی گئی ہے۔ وکی پیڈیا پرموجودتفصیلات کےمطابق ساٹھ سالہ ڈیوڈروز نہ صرف تحقیقاتی صحافی ہیں بلکہ  وہ چھ نان فکشن کتابوں اور ایک ناول کے مصنف بھی ہیں،وہ کئی موقر اخبارات میں کام کرچکے ہیں اور 2015 میں انہیں سوسائٹی آف ایڈیٹرز برٹش پریس نے نیوز رپورٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔