Saturday, April 20, 2024

صحافی قیصر خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر صحافتی تنظیموں کا پاکستان بھر میں احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ

صحافی قیصر خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر صحافتی تنظیموں کا پاکستان بھر میں احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ
April 28, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام اندھیر نگری کے میزبان قیصر خان کے خلاف جھوٹا مقدمہ پر صحافی تنظیموں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایس ایچ او اور ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ مہر اسماعیل نے ڈاکو گینگ کو بچانے کے لئے نائنٹی ٹو نیوز کے اینکر پرسن کے خلاف مقدمہ درج کر دیا جس پر صحافتی تنظیموں نے احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔ صدر پی ایف یو جے رانا عظیم نے پولیس کی سرپرستی میں ڈکیت گینگ فعال ہونے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر جھوٹا مقدمہ خارج کر کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔ صدر کراچی پریس کلب اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ پولیس قانون کے ماتحت ہوتی ہے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی پولیس پر فرض ہے۔ پولیس کی سرپرستی میں غیرقانونی کام کسی صورت قبول نہیں۔ سابق صدر پی ایف یو افضل بٹ نے کہا کہ آزادی صحافت پر کسی صورت حملہ نہیں ہونے دیں گے۔ صحافتی تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر پولیس اور ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔