Friday, April 19, 2024

صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات میں 3 مشتبہ افراد حراست میں لے لیئے گئے

صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات میں 3 مشتبہ افراد حراست میں لے لیئے گئے
February 18, 2020
 کراچی (92 نیوز) صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ سندھ پولیس نے 3 مشتبہ افراد حراست میں لے لیے ہیں۔ دو افراد کو محراب پور جبکہ ایک کو کچے کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ۔ عزیز میمن کے فون کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ قبل ازیں نوشہرو فیروز میں قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کو محراب پور میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔ نمازجنازہ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید ظفر علی شاہ، رکن سندھ اسمبلی سید سرفراز حسین شاہ سمیت  سیاسی رہنمائوں اور صحافیوں سمیت  شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی اور ضیاالحسن لنجار مقتول کے گھر پہنچے اور ورثا کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ مقتول کے بھائیوں کا کہنا تھا کہ عزیز میمن صوفی طبیعت کے مالک تھے، محراب پور کے لوگ ان سے بہت محبت کرتے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عزیز میمن کو صحافتی ذمے داریوں کی ادائیگی کے دوران دھمکیاں ملتی رہتی تھیں۔