Friday, April 26, 2024

صحافی جمال خشوگی کے قتل کی ریکارڈنگ انتہائی ہولناک ہے، ترک صدر طیب اردوان

صحافی جمال خشوگی کے قتل کی ریکارڈنگ انتہائی ہولناک ہے، ترک صدر طیب اردوان
November 14, 2018
استنبول (92 نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل سے متعلق ترک صدر صدر طیب اردوان کہتے ہیں کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل کی ریکارڈنگ انتہائی ہولناک ہے جسے سُن کر سعودی انٹیلی جنس افسر بھی سکتے میں آگیا۔ فرانس سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے اہم انکشاف کرڈالا۔ طیب اردوان نے کہا کہ ترک انٹیلی  جنس نے خشوگی  قتل کیس سے متعلق کچھ نہیں چھپایا۔ قتل کی آڈیو ریکارڈنگ امریکا ، فرانس،کینیڈا، جرمنی اور برطانیہ سمیت سب کو سنوا دی گئیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب خشوگی کے قتل کی ریکارڈنگ سنائی گئی تو موقع پر موجود سعودی انٹیلی آفیسر سکتے میں آٓگیا۔ طیب اردوان نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ معاملے کی وضاحت کریں گے اور ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔۔۔اُن کے اقدامات کا تحمل سے انتظار کررہے ہیں۔