Wednesday, April 24, 2024

صبح صبح بریانی اور جوس سے تواضع پر شیرجوان خوش ہو گئے

صبح صبح بریانی اور جوس سے تواضع پر شیرجوان خوش ہو گئے
October 31, 2015
لاہور (92نیوز) بلدیاتی الیکشن کیلئے فرائض سرانجام دینے والے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو صبح سویرے بریانی اور جوس کا ناشتہ دیا گیا۔ ڈیوٹی کے مقام پر ہی عمدہ ناشتے نے اہلکاروں پر خوشگوار اثرات چھوڑے جو ناشتے کے بعد ہشاش بشاش نظر آئے۔ تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو بائیس کے معرکے میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو ناشتے میں جوس کے ساتھ سوکھے نان دئیے گئے جس پر اہلکاروں نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا لیکن بلدیاتی الیکشن میں پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی انہیں عمدہ ناشتہ مہیا کیا گیا۔ بریانی کے ساتھ ٹھنڈے جوس کے ناشتے نے اہلکاروں پر خوشگوار اثرات چھوڑے اور سب خوب مزے لر کر کھاتے نظر آئے اور بعد میں ہشاش بشاش ہو کر ڈیوٹی نبھاتے رہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی ان کے ڈیوٹی کے مقام پر دوپہر کے کھانے کے علاوہ رات کو چائے بھی فراہم کی جائے گی۔