Sunday, May 12, 2024

صبح اٹھ کر جہاد پر نہیں، عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے جاتے ہو، مریم نواز

صبح اٹھ کر جہاد پر نہیں، عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے جاتے ہو، مریم نواز
April 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ صبح اٹھ کر جہاد پر نہیں، عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے جاتے ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ صبح اٹھ کر  غریب سے روٹی، بیمار سے دوا چھیننے جاتے ہو۔ یوٹیلیٹی بلوں سے لوگوں کی کمر توڑنے جاتے ہو، تین سو کنال کے محل سے نکل کر دیکھو لوگ بد دعائیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزید کہا وہ کہیں نہیں جا رہیں، ای سی ایل سے نام نکالنے کو کس نے کہا؟، انہیں زبردستی باہر بھجوانے کیلئے ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔