Friday, April 26, 2024

صاف پانی کیس ،چیف جسٹس کا چیف سیکرٹری پنجاب پر اظہار برہمی

صاف پانی کیس ،چیف جسٹس کا چیف سیکرٹری پنجاب پر اظہار برہمی
December 19, 2017

لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت میں چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب پر برہمی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت صحت اور تعلیم پر کیا اقدامات کر رہی ہے؟ آپ کو معلوم ہے کہ گھروں میں پینے والے پانی میں آرسینک کی مقدار کتنی ہے؟ آپ لوگ صرف زبانی جمع خرچ کرتے ہیں اور کچھ نہیں۔
دوسری طرف چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کا بھی دورہ کیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے میواسپتال کی ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ ایم ایس میو ہسپتال نے انہیں بریفنگ دی ۔
چیف جسٹس نے ایم ایس کو مریضوں کو ہرطرح کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے استفسارکیا کہ اسپتال میں پینے کا صاف پانی کیسے مہیا کیا جاتا ہے ۔مریضوں اور انکے لواحقین کو صاف پانی ملنا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتال میں واٹر فلٹر لگائے جائیں ۔