Monday, May 13, 2024

صاف پانی کی فراہمی، سیوریج سمیت کراچی کے عوام کو بے شمار مسائل درپیش ہیں ، وزیر اعظم

صاف پانی کی فراہمی، سیوریج سمیت کراچی کے عوام کو بے شمار مسائل درپیش ہیں ، وزیر اعظم
September 4, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، سالڈ ویسٹ سمیت کراچی کے عوام کو بے شمار مسائل درپیش ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا۔ وفاقی وزرا اسد عمر، شبلی فراز، سید امین الحق، علی حیدر رضوی، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے شرکت کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی، سیورج، نالوں کی صفائی اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مسائل ہیں۔ بدقسمتی سے ماضی میں ان مسائل کے  مستقل بنیادوں پر حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔ حالیہ بارشوں نے انتظامی ڈھانچے کے مسائل کے ساتھ عوام کو تحاشہ مسائل سے دوچار کیا ہے۔ کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ انتظامی اختیارات کا منتقسم ہونا رہا ہے جس کی وفاقی  اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس کی نشاندہی کی جاتی رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو کراچی کے مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ کراچی ٹرانسفارمیشن منصوبے کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ بااختیار موثر نظام تشکیل دیا جائے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیم ، سیوریج ٹریٹمنٹ اینڈ ڈسپوزل، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق اختیارات ایک بااختیار ایڈمنسٹریٹر کو تفویض کیے جائیں۔