Wednesday, May 8, 2024

صاف پانی کمپنی کیس، ایم پی اے وحید گل کی نیب لاہور میں پیشی

صاف پانی کمپنی کیس، ایم پی اے وحید گل کی نیب  لاہور میں پیشی
May 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) صاف پانی کمپنی کیس میں لیگی ایم پی اے وحید گل کی نیب آفس لاہور میں پیشی  ہوئی ۔ وحید گل کو بورڈ آف ڈائریکٹر کےممبر ہونے کی حیثیت سے طلب کیا گیا ۔تحقیقاتی ٹیم نے وحید گل کو سوالنامہ دیا۔ صاف پانی کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے  ایم پی اے وحید گل کی  نیب میں پیش ہوئے،تحقیقاتی ٹیم نے وحید گل کو سوالنامہ دیا اوران سے سوالوں کے جواب مانگے۔ نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں رکن پنجاب اسمبلی کاکہناتھا نیب نے 21 سوالوں کے جواب مانگے جومیں نے جمع کرادیئے،آئندہ طلبی کی مجھے کو ئی تاریخ نہیں دی گئی امید ہے نیب میرے جوابات سے مطمئن ہے۔ اس دوران پنجاب لیپ ٹاپ اسکینڈل میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے چاروں فیزز کا ڈیٹا نیب میں جمع کروا دیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈیٹا میں پنجاب کی نو ڈویژنز کے سرکاری کالجز اور یونیورسٹیوں میں تقسیم کردہ لیپ ٹاپس کی بارہ سوصفحات کی رپورٹ  شامل ہے۔