Thursday, May 2, 2024

صاف پانی کمپنی اسکینڈل،نیب نے شہبازشریف کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا

صاف پانی کمپنی اسکینڈل،نیب نے شہبازشریف کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا
June 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں نیب نے شہبازشریف کیلئے سوالنامہ تیار کرلیا ۔نیب کی جانب سے تیار کیا جانے والا سوالنامہ 25 سے زائد سوالوں پر مشتمل ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے سکت سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نیب نے صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو کل طلب کر رکھا ہے ۔ دوسری جانب نیب نے ن لیگ کے منحرف رہنما زعیم قادری کوبھی 27 جون کو طلب کرلیا ، زعیم قادری، ان کی اہلیہ اوررشتے دار کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرزرہ چکے ہیں ۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت کل لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا ، اجلاس میں  کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔