Wednesday, May 8, 2024

صاف پانی کرپشن کیس ، قمر الاسلام  اور وسیم اجمل کے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی

صاف پانی کرپشن کیس ، قمر الاسلام  اور وسیم اجمل کے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی
October 28, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے   صاف پانی کرپشن کیس میں  قمر الاسلام اور وسیم  اجمل کے کیس کی سماعت  13 نومبر تک ملتوی کر دی ۔  لیگی رہنما قمر الاسلام عدالت پیش نہ ہوئے ، ان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جو  عدالت نے منظور کر لی ۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے صاف پانی کرپشن کیس پر سماعت کی  ،  کیس میں مسل ملیگ ن کے انجینئر قمر الاسلام سمیت  20 افراد نامزد ہیں ۔ صاف پانی کرپشن کیس میں نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا جا چکاہے ،  ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔ نیب پراسیکیوٹر نے  عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے بہاولپور ریجن میں انتہائی مہنگے داموں  116 واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے ،  ملزموں کی جانب سے پلانٹس نصب کرنے کے حوالے سے قیمتوں کا غلط تعین و اندراج کر کے حکومتی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ۔