Friday, April 19, 2024

صاف پانی ، رمضان شوگرملز اور اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت ‏میں توسیع

صاف پانی ، رمضان شوگرملز اور اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت ‏میں  توسیع
May 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز) صاف پانی ، رمضان شوگرملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں  حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہایہ نیب اورنیازی کا گٹھ جوڑہے، نیازی خان آپ کایوم حساب آنےوالا ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک معاشی طور پر کمزور ہوتے ہیں تو قومیں ڈوب جاتی ہیں، رمضان کےبعد آل پارٹیز بلائیں گے ، ہم عوام کیساتھ آواز ملائیں گے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہے ، قوم سےجھوٹ بولاجارہا ہے،یہاں کچھ ٹھیک نہیں ہورہا، ہم گھبرانے والے نہیں، شہبازشریف واپس آئیں گے۔