Friday, April 26, 2024

صاف پانی اسکینڈل،نیب نے وزیر اعلیٰ کو پھر طلب کر لیا

صاف پانی اسکینڈل،نیب نے وزیر اعلیٰ کو پھر طلب کر لیا
May 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز) صاف پانی اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ،نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو دوبارہ طلب کرلیا کر لیا، سوالنامہ بھی بھجوادیا دیا گیا۔ دوسری جانب  صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نیب لاہور میں پیش ہو گئیں جب کہ ن لیگی ایم پی اے وحید گل بھی پیش ہو گئے ۔ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں وفاقی وزیر کامران مائیکل کو بھی طلب کرلیا۔