Tuesday, April 23, 2024

صاف پانی اسکینڈل ، قمرالاسلام 9 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے

صاف پانی اسکینڈل ، قمرالاسلام 9 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے
June 26, 2018
لاہور (92 نیوز) صاف پانی اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث قمرالاسلام کو 9 جولائی تک کے جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔ قمرالاسلام ن لیگ کی جانب سے چودھری نثار کے خلاف امیدوار بھی ہیں۔ نیب لاہور کی جانب سے  صاف پانی  کمپنی  سکینڈل  میں مبینہ طور پر ملوث ملزم قمر الاسلام کو  احتساب عدالت کے جج نجم  الحسن کے روبرو  پیش کر دیا گیا۔ پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتطامات کیے گئے تھے۔ قمر الاسلام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انکے پاس صاف پانی کمپنی  کو کوئی انتظامی عہدہ نہیں تھا۔ ٹھیکے کے حوالے سے آنے والی بڈ  111 کروڑ تھی جس کو مذاکرات کے بعد 98 کروڑ کروایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نیب کا کہنا یہ ہے کہ مذاکرات کیوں کیے۔ قمر الاسلام  کے وکیل نے کہا کہ نیب کی جانب کی جانے والی تمام کارروائی صرف اور صرف  الزامات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ نیب کے پاس نہ تو کوئی درخواست آئی ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے۔