Thursday, March 28, 2024

صارفین کی پرائیویسی کی سب سے بڑی چوری کا انکشاف

صارفین کی پرائیویسی کی سب سے بڑی چوری کا انکشاف
January 20, 2019
 لندن (92 نیوز) انٹرنیٹ کی تاریخ میں صارفین کی پرائیویسی کی سب سے بڑی چوری کا انکشاف ہو گیا۔ ہیکرز نے ای میل ایڈریس اور پاس ورڈز چوری کرکے آن لائن پوسٹ کر دیئے۔ ہیکرز ایک ارب 16 کروڑ سے زائد ای میل ایڈریس ، پاس ورڈز چوری کرکے آن لائن پوسٹ کیئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خفیہ معلومات پر مشتمل 87 جی بی کا ڈیٹا ہیکر فورم میں چھپایا گیا تھا جس میں ایک ارب سولہ کروڑ منفرد ای میلز اور پاس ورڈ ز کا مجموعہ بھی ہے۔ کچھ اعدادوشمار کے بارے خیال کیا جارہا ہے کہ وہ پرانے یا مسترد شدہ ہیں، یا جن کی کوئی اہمیت نہیں ۔ ان میں سے کچھ گزشتہ کارروائیوں میں ہیک کیے گئے ہیں  جن میں سوشل میڈیا سائٹس ’’مائی اسپیس اور LinkedIn ‘‘شامل ہیں۔ ان میں 14کروڑ محفوظ سمجھی جانے والی ای میلز بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ 77 کروڑ 30 لاکھ منفرد ای میلز کے ساتھ ان کے پاس ورڈز بھی موجود ہیں۔ تاریخ کی بڑی نقب زنی میں دنیا بھر کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اتنی بڑی تعداد میں یہ ڈیٹا کیسے چوری ہوا۔