Sunday, September 8, 2024

صادق کون، ایاز یا عمران !!! این اے 122 پر فیصلہ چند گھنٹوں میں آنے کا امکان

صادق کون، ایاز یا عمران !!! این اے 122 پر فیصلہ چند گھنٹوں میں آنے کا امکان
August 22, 2015
لاہور (92نیوز) این اے 122 پر فیصلہ آنے میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو اس فیصلے کا شدت سے انتظار ہے۔ واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں سردار ایاز صادق سے شکست کے بعد جون عمران خان نے انتخابی عذرداری دائر کی اور ابھی اس عذرداری پر سماعت ابتدائی مراحل میں تھی کہ سردار ایاز صادق نے اس کی کارروائی کو چار نومبر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کو کارروائی سے روک دیا۔ ایک سال کے بعد بیس نومبر کو ہائیکورٹ نے ایاز صادق کی درخواست خارج کی تو دوبارہ ٹربیونل نے کارروائی شروع کی تو عمران خان ٹربیونل میں پیش ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل پہلے چھ دسمبر دو ہزار چودہ کو عمران خان کا بیان ریکارڈ کیا۔ دسمبر میں عمران خان کی درخواست پر ٹربیونل نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کےلئے لوکل کمیشن تشکیل دیا جس کو سردار ایاز صادق نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تاہم سولہ دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی۔ جنوری دو ہزار پندرہ میں کوکل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا۔ ٹربیونل نے سات فروری کو ایاز صادق کے بیان کے بعد حتمی دلائل کے لیے چودہ فروری کی تاریخ مقرر کی لیکن عین اس دن جب حتمی دلائل شروع ہونے نے عمران خان نے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال ناردا سے کرانے کی درخواست دے دی۔ ایاز صادق کی مخالفت کے باوجود ٹربیونل نے چوبیس فروری کو نادرا کو جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔ ناردا کی رپورٹ کے بعد چیئرمین ناردا نے بیان ریکارڈ کرایا اور ٹربیونل نے سترہ جون سے حتمی دلائل کا آغاز کیا جو دوماہ بعد سترہ اگست کو ختم ہوئے جس کے بعد بائیس اگست کو فیصلہ سنایا گیا۔