Friday, April 26, 2024

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار ‏

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار ‏
April 15, 2019

اسلام آباد( 92 نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار  دے دیے گئے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا  ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ
صادق سنجرانی کی عمر 40 سال ہے ، آئین میں صدر بننے کیلئے 45 سال عمر ضروری ہے۔

صادق سنجرانی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ متنخب ہوئے ہیں ، انہوں نے 57 ووٹ حاصل کئے تھے ۔  میر صادق سنجرانی کا تعلق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے ہے۔

میر صادق سنجرانی 14اپریل 1978کوبلوچستان کے  علاقے نوکنڈی  میں پیدا ہوئے  ،  بلوچستان یونیورسٹی سے ایم  اے  کیا ،ان کے والد خان محمد آصف سنجرانی   کا شمار علاقے کے قبائلی رہنما میں ہوتا ۔

ان کے بھائی  اعجاز سنجرانی  نواب ثنا  اللہ زہری کے دور حکومت  میں وزیراعلی  کے مشیر بنے ،حکومت کی تبدیلی کے باوجود وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے انہیں اس عہدے پر برقرار رکھا ۔

میر صادق سنجرانی کے ایک بھائی  محمد رازق سنجرانی سینڈک پروجیکٹ کے ایم ڈی رہے ، میر صادق سنجرانی 1998میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کوآڈینیٹر رہے ، یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور حکومت میں صادق سنجرانی کو وزیر اعظم شکایات سیل کا انچارج بنایا۔

صادق سنجرانی نے تین مارچ 2018کو بلوچستان سے  آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کرکےسینیٹر منتخب ہوئے ۔

انہوں نے سینٹر منتخب ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ کا عہدہ  بلوچستان کو دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔