Friday, May 17, 2024

صادق سنجرانی آج استعفیٰ دے دیں تو ٹھیک ورنہ کل تو ہمیں انہیں ہٹانا ہے، بلاول بھٹو

صادق سنجرانی آج استعفیٰ دے دیں تو ٹھیک ورنہ کل تو ہمیں انہیں ہٹانا ہے، بلاول بھٹو
July 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ صادق سنجرانی آج استعفیٰ دے دیں تو ٹھیک ورنہ کل تو ہمیں انہیں ہٹانا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ اپوزیشن کے تمام سینیٹرز نے ظہرانے میں شرکت کی ۔ سینیٹر رضا ربانی نے ووٹنگ کے عمل پر بریفنگ دی ۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی حکمت عملی بھی طے کی گئی ۔ ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا عزت بچانے کے لیے اچھا ہے چیئرمین استعفی دے دیں ، ورنہ کل تو وہ جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا سنجرانی صاحب نے استعفی دینے کا فیصلہ کیا تو اچھا ہو گا ۔ سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا اپوزیشن کے 65 اراکین کی حمایت حاصل ہے ۔ کامران مائیکل بھی پروڈکشن آرڈر پر ووٹ ڈالنے آئیں گے ۔ سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے مستعفی ہونے کی افواہیں پھیلا رہی ہے ۔ امیدوار کے مستعفی ہونے پر ہی اپوزیشن جیت سکتی ہے ۔ سینیٹر کامران مائیکل کا کہنا تھا اپنی پارٹی کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں ۔