Tuesday, April 23, 2024

صادق خان قابل فخر مسلمان اور برطانوی شہری ہیں : ڈیوڈکیمرون

صادق خان قابل فخر مسلمان اور برطانوی شہری ہیں : ڈیوڈکیمرون
May 31, 2016
لندن(ویب ڈیسک)لندن کےنومنتخب میئرصادق خان کا اسلامی انتہا پسندی سے تعلق جوڑنے والے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اب ان کی تعریفوں کے پل باندھنےلگے ہیں ۔کہتےہیں کہ صادق خان قابل فخر مسلمان اور برطانوی شہری ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق برطانیہ کےیورپی یونین کےساتھ رہنے کے حق میں نکالی جانیوالی ریلی میں ڈیوڈکیمرون نے صادق خان کے ساتھ  شرکت کی ۔ برطانوی  وزیراعظم نے پاکستانی نژاد لندن کے نومنتخب میئرکی تعریف کی  ۔ان کا کہنا تھا کہ صادق خان قابل فخر مسلمان اور برطانوی شہری ہیں ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے ایک ماہ قبل لندن کی میئرشپ کے انتخاب کے دوران صادق خان پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ مسٹر خان اسلامی انتہاپسندوں کےلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں اس لئے ان پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے ۔ انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم نے بارہا صادق خان پر لفظی حملے کئے کہ وہ انتہاپسندوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن صادق خان نے اسے مسترد کر دیا تھا ۔۔