Friday, March 29, 2024

صادق آباد میں ٹرین حادثے کا ملبہ ٹرین ڈرائیور اوراسسٹنٹ ڈرائیور پر ڈال دیا گیا

صادق آباد میں ٹرین حادثے کا ملبہ ٹرین ڈرائیور اوراسسٹنٹ ڈرائیور پر ڈال دیا گیا
July 13, 2019
 صادق آباد (92 نیوز) صادق آباد میں ٹرین حادثے کاملبہ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور پر ڈال دیا گیا۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق حادثہ اووراسپینڈنگ اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے پیش آیا۔ صادق آباد کے ولہار ریلوے اسٹیشن پر حادثے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ سامنے آ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ سگنل انجینئرنگ، سول اور مکینیکل برانچز نے تیار کی ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ میں ٹرین حادثے کا ملبہ ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیو پر ڈال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مال گاڑی کو صبح چار بجکر پندرہ منٹ پر لوپ لائن پر کھڑا کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین حادثہ اوور سپیڈ اور غیر ذمہ داری کے باعث پیش آیا۔ اکبر ایکسپریس کے لیے لائن نمبر تین کا روٹ بناتے وقت کانٹا پھنس گیا جس پر اسے روکنے کے لیے اسٹیشن سے چار سو میٹر دور آؤٹر سگنل سرخ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اکبر ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیو نے سرخ سگنل پر دھیان نہ دیا اور ٹرین چار بج کر بتیس منٹ پر مال گاڑی سے ٹکڑا گئی۔