Thursday, April 25, 2024

صادق آباد میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

صادق آباد میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی
January 20, 2020
صادق آباد ( 92 نیوز) صادق آباد میں زمین اور جائیداد کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی  جان  لے لی ، قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں  صبح سے دھمکیاں مل رہی تھیں، اطلاع کرنے کے باوجود بھی پولیس نے ایک نہ سنی، پولیس سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی تو قتل کا واقعہ پیش نہ آتا۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیت گینگ کے 4 ارکان  کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سر راہ شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے ،ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔