Friday, March 29, 2024

صادق آباد کے نور حسن کا لاہور کے اسپتال میں طبی معائنہ جاری

صادق آباد کے نور حسن کا لاہور کے اسپتال میں طبی معائنہ جاری
June 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کے اسپتال میں داخل صادق آباد  کے رہائشی چھپن سالہ  نورحسن کا طبی معائنہ جاری  ہے ، ڈاکٹرز کی جانب سے نورحسن  کے شوگر اور جگر کے ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے مزید ٹیسٹ پھر تجویز کردیے گئے ،نورحسن کے لئے خصوصی ویل چیئربھی تیارکی گئی ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر صادق آباد سے لاہور منتقل کیےگئے موٹاپے کےشکارنورحسن کا طبی معائنہ جاری ہے، لاہور کے مقامی اسپتال میں نورحسن کا وزن کم کرنے کے لئے علاج کیا جارہا ہے،تین سوبیس کلوگرام وزنی نورحسن کےلئے ویل چیئرتیارکرلی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ نورحسن کی جسامت کے حساب سے ویلی چیئربنائی گئی ہے، نورحسن کو سرجری کے دوران اسی ویل چیئر پر اسپتال کے مختلف وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔ ڈاکٹرزکاکہناہےکہ مزید ٹیسٹوں کی رپورٹس آنےکا انتظار ہے جس کےبعد  نورحسن  کے آپریشن کا فیصلہ کیا جائےگا  جبکہ ان تک کیے گئے ٹیسٹوں کے بعد دیگر ڈاکٹروں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔