Monday, May 13, 2024

صادق آباد میں نو سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

صادق آباد میں نو سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار
September 27, 2019
 صادق آباد (92 نیوز) صادق آباد میں بچے سے زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ سامنے آ گیا۔ 9 سالہ اللہ دتہ کو گزشتہ شام گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا گیا ۔ پولیس نے 24 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بچے کی لاش برآمد کر لی۔ اللہ دتہ سومرو کو گزشتہ شام گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا گیا ۔ ورثاء نے تلاش شروع کی مگر نہ ملا اور پولیس کو اطلاع کر دی۔ تحقیقات کا آغاز کیا تو نور حسین نامی شخص پر شک ہوا جس کے موبائل نمبر کا ڈیٹا اکٹھا کیا تو شک یقین میں بدل گیا ۔ پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اللہ دتہ کو ذیادتی کے بعد قتل کر دیا اور اس کی لاش گنے کے کھیت میں پھینک دی۔ اے ایس پی حفیظ الرحمن کی قیادت میں پولیس  کی بھاری نفری اور کرائم انویسٹی گیشن ٹیم موقع پر پہنچی ۔ ملزم کی نشاندہی پر ٹبی وگھاور میں ریلوے لائن کے قریب گنے کے کھیت سے اللہ دتہ کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد کر لی۔