Sunday, September 8, 2024

صادق آباد : دھماکے سے تباہ ہونےوالے ریلوے ٹریک کی مرمت کر دی گئی !!! ڈاون ٹریک پرٹرینوں کی آمدورفت بحال

صادق آباد : دھماکے سے تباہ ہونےوالے ریلوے ٹریک کی مرمت کر دی گئی !!! ڈاون ٹریک پرٹرینوں کی آمدورفت بحال
August 9, 2015
صادق آباد (92نیوز) صادق آباد کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کر دی گئی۔ ڈاون ٹریک پرٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی۔ دھماکے سے متاثر ہونے والی شالیمار ایکسپریس بھی کراچی روانہ کردی گئی ہے۔ کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو چندرامی کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے ٹرین کے انجن کو جزوی نقصان پہنچا۔ پٹڑی کا ڈیڑھ فٹ ٹکڑا الگ ہونے سے دیگر ٹرینوں کو متبادل روٹ فراہم کر دیا گیا۔ دھماکے کی جگہ پر پانچ فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کے مطابق پٹڑی پر چھ کلو بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حرکت کرنے والے شر پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔