Saturday, April 20, 2024

شیڈول میں تبدیلی‘ وزیراعظم 13رکنی وفد کیساتھ کل امریکہ روانہ ہونگے

شیڈول میں تبدیلی‘ وزیراعظم 13رکنی وفد کیساتھ کل امریکہ روانہ ہونگے
October 18, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف 13رکنی وفد کے ساتھ کل امریکہ روانہ ہوں گے۔ ایک رات برطانیہ میں قیام کریں گے۔ دور ہ امریکہ کے دوران بھارتی مداخلت اور جوہری پروگرام پر پاکستانی موقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائیگا۔ ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں سے واشنگٹن حکام کو آگاہ کیا جائیگا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کل صبح دورہ امریکہ کے لیے روانہ ہونگے اور برطانیہ میں ایک رات قیام کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ تیرہ رکنی وفد بھی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی صدر اوباما سے ملاقات میں طے شدہ موقف سے ہٹ کر کوئی بات تسلیم نہیں کی جائے گی۔ پاکستان ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا دباو¿ قبول نہیں کرے گا۔ ایٹمی پروگرام پر معاہدے سے پہلے پاکستان کو جوہری ریاست تسلیم کرنے کیلئے کہا جائیگا۔ قومی قیاد ت نے وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکہ سے متعلق اہم فیصلے کر لئے۔ وزیراعظم نواشریف بائیس اکتوبر کو واشنگٹن میں صدر براک اوباما سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایٹمی سکیورٹی پر بات چیت ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ اس سلسلے میں بھارت کی طرز پر پاکستان سے جوہری معاہدہ کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی میں طے شدہ مو¿قف سے ہٹ کر کوئی بات تسلیم نہیں کرے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف امریکی صدر سے بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں بھارتی مداخلت، ورکنگ باو نڈری اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں اور افغانستان کے معاملات پر بھی بات کریں گے جبکہ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی کامیابیوں سے بھی واشنگٹن حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔