Monday, May 6, 2024

شیوسینانےبھارتی مسلمانوں کوووٹ سےمحروم کرنےکی مہم شروع کردی

شیوسینانےبھارتی مسلمانوں کوووٹ سےمحروم کرنےکی مہم شروع کردی
April 12, 2015
دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے بھارتی مسلمانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی مہم شروع کردی کانگریس اور مسلم رہنمائوں نے غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیو سینا کے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کی تمام مشکلات کی وجہ ان کا ووٹ کا حق ہے جس دن ان سے ووٹ کا حق واپس لے لیا گیا ان کی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ سنجے راوت نے شیو سینا کے ترجمان اخبار سامنا میں ایک کالم میں مزید لکھا کہ جس دن مسلمانوں کا ووٹ کا حق ختم ہو گیا اس دن سیکولرزم کے دعویداروں کے چہرے سے بھی نقاب ہٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ووٹ بکاؤ ہیں اور مسلمانوں کے ووٹوں کیلئے سیکولرززم کا ڈرامہ کیا جاتا ہے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منوں سنگھوی نے  ردعمل میں کہا کہ یہ ریمارکس افسوسناک ہیں، ہم ایک جمہوری معاشرے میں رہتے ہیں طالبانی ریاست میں نہیں جبکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن کمال فاروقی نے کہا کہ سنجے راوت کے ریمارکس افسوسناک اور خلاف آئین ہیں۔