Thursday, April 18, 2024

شیوسینا کی مذموم حرکت سے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا :رانا مشہود

    شیوسینا کی مذموم حرکت سے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا :رانا مشہود
October 20, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے کہا ہے کہ شیو سینا کی حرکت سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا۔ لاہور میں ورلڈ شیف ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے مثبت سوالوں کا جوابات نہیں دے رہا،بھارت میں شیو سینا نے جو کیا اس سے بھارت میں انتہا پسندوں کی طاقت اور اس کے ساتھ بھارت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب حکومت باتیں نہیں کام کرتی ہے ہم نے پنجاب حکومت کے تمام ریسٹ ہاﺅس دوہزار دس میں ہی پرائیوٹ کر دئیے تھے انھوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ مکمل ہونے پر لاہوریوں کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔