Tuesday, April 16, 2024

شیوسینا کی غزل کے بادشاہ غلام علی کے نئی دہلی میں ہونیوالے کنسرٹ کو بھی منسوخ کرانے کی دھمکی

شیوسینا کی غزل کے بادشاہ غلام علی کے نئی دہلی میں ہونیوالے کنسرٹ کو بھی منسوخ کرانے کی دھمکی
October 17, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا امن کے سفیروں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی۔ نفرت کی آگ میں جلنے والی ہندو جماعت نے غزل گائیگ غلام علی کے دسمبر میں نئی دہلی میں ہونے والے شو کو بھی منسوخ کرانے کی دھمکی دے دی۔ شیوسینا انتہاپسندی سے پیچھے ہٹ جائے یہ ممکن نہیں۔ زہر اگلنے والی جماعت نے غزل کے بادشاہ غلام علی کے نئی دہلی میں ہونے والے کنسرٹ کو بھی منسوخ کرانے کی دھمکی دے دی۔ غلام علی نے گزشتہ ہفتے ممبئی اور پونا میں پرفارم کرنا تھا جسے شیوسینا کی دھمکیوں کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ وزیراعظم مودی پہلے تو خاموش رہے مگر پھر غلام علی کے کنسرٹ کی منسوخی کے معاملے کو افسوسناک قرار دے دیا جس پر شیوسینا کے انتہاپسند پھر بھڑک اٹھے اور مودی حکومت سے مہاراشڑا اور مرکز سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال کی دعوت پر استاد غلام علی نے دسمبر میں پرفارم کرنے کی حامی بھری تھی تاہم اب پھر یہ کنسرٹ بھارتی انتہاپسندوں کی وجہ سے کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔