Friday, April 26, 2024

پنجاب اسمبلی میں انتہاپسند ہندو تنظیم شیوسینا کیخلاف مذمتی قرارداد پیش

پنجاب اسمبلی میں انتہاپسند ہندو تنظیم شیوسینا کیخلاف مذمتی قرارداد پیش
October 19, 2015
لاہور (92نیوز) بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرو اد ی گئی۔ قرارداد میں اقوام متحدہ سے شیو سینا پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی فائزہ ملک نے جمع کروائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شیو سینا کی سرگرمیوں سے بھارت میں مسلمان اور دوسرے مذاہب کے لوگ غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔ شیو سینا کا پی سی بی عہدیداروں کی بی سی سی آئی کے حکام سے ملاقات پر دھاوا قابل مذمت ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شیو سینا کی سرگرمیوں کی وجہ سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ہے۔ قرار داد میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ شیو سینا کو عالمی دہشت گرد قرار دے کر پابندی لگائے۔