Friday, May 17, 2024

شیوسینا نے نئی دہلی میں بھی غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کرانے کی دھمکی دیدی

شیوسینا نے نئی دہلی میں بھی غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کرانے کی دھمکی دیدی
October 15, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی انتہا پسند جماعت شیوسینا کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے۔ پاکستان کے غزل بادشاہ غلام علی کے دسمبر میں نیودہلی میں ہونے والے کنسرٹ کو منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ہندو انتہاپسند جماعت شیوسینا پاکستان کے خلاف زہر اگلتی رہتی ہے اور اب پاکستان کے فنکاروں کو بھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے روک رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے ممبئی اور پونا میں غزل گائیک غلام علی نے پرفارم کرنا تھا جسے شیو سینا کی دھمکیوں کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔ مودی حکومت نے شیوسینا کو خوش کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔ یہی نہیں پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی میں بھی رکاوٹ ڈالی گئی اور مودی حکومت کے چہرے کو سیاہ کیا گیا۔ مودی حکومت نے اس پر بھی کوئی نوٹس نہ لیا۔ ہفتہ گزرنے کے بعدمودی نے جب دادری میں مسلمان کے گائے کے گوشت کی افواہ پر قتل اور غلام علی کے کنسرٹ کی منسوخی کو افسوسناک قرار دیا تو شیوسینا بھڑک اٹھی اور مودی حکومت سے مہاراشٹر اور مرکز سے الگ ہونے کی بھی دھمکی دی۔ شیوسینا بھارت میں پاکستان کے کسی بھی مہمان کو بلانے کے حق میں نہیں ہے اور ماضی میں بھی کئی بار ہنگامے کرچکی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اوردہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال کی دعوت پر استاد غلام علی نے دسمبر میں پرفارم کرنے کی حامی بھری تھی۔