Friday, May 3, 2024

شیوسینا ایک بار پھر پاک بھارت سیریز رکوانے میدان میں آگئی

شیوسینا ایک بار پھر پاک بھارت سیریز رکوانے میدان میں آگئی
November 28, 2015
  لاہور(ویب ڈیسک)کبھی انکار توکبھی اقرار کبھی ہاں توکبھی ناں کبھی صلح کی باتیں توکبھی جنگ کی دھمکیاں کل کہا  کہ ہم سیریز کیلئے تیارہیں آج  پاکستان سے نہ کھیلنے کی باتیں ہورہی ہیں کبھی مودی حکومت موذی مرض بن  جاتی ہے تو کبھی شیوسینا کاناسورامن وآشتی  کادشمن بن جاتا ہے پاکستان نے کل بھی اعلیٰ اقدارکااندازاپنایا،  آج بھی   اچھی روایت قائم کرنا چاہتا ہے ۔ پاکستان اوربھارت کے مقابلوں سے کرکٹ  کی بہتری  ہو، یہ کل بھی اس کی خواہش  تھی اورآج بھی اس کا عزم ہے پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے کا جنون  ہندو  جنونیوں کی بھینٹ چڑھنے لگا ۔ بڑے  مقابے کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینابھی میدان میں  آگئی ہے۔۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے معاملے پر مودی حکومت پہلے ہی منافقانہ چالیں چل رہی تھی ایک دن ہاں کی جاتی ہے تو اگلے ہی دن  ناں کر دی جاتی ہے کھیل کے مفاد  اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے پاکستان بھارت کے ساتھ کہیں بھی کھیلنے کے لئے تیار ہے مگر مودی  حکومت بغل میں چھری منہ میں رام رام  کی پالیسی پر عمل کر رہی  ہے  اورجینٹل مین گیم کو بھی سیاست کی نذرکیا جارہا ہے ۔  رہی سہی کسر  ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا  نے پوری کر دی ہے ۔  شیو سینا نے  دھمکی دی ہے کہ  سری لنکا  تو کیا  کہیں بھی پاک بھارت سیریز  نہیں ہونے دیں گے ہندوغنڈوں نے بھارتی حکام کو خبردار کیا ہے کہ  بھارتی کرکٹ بورڈ کو باندھ کر رکھا جائے۔ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جاسکتی اورہم پاکستان کو بھارت میں نہیں کھیلنے دیں گے۔ ہندو غنڈہ گردوں کی یہ تنظیم ممبئی میں ہنگامہ آرائی کرکے پاک بھارت کرکٹ سربراہوں کی ملاقات پہلے ہی  منسوخ کراچکی ہے ۔ کل تک پاک بھارت کرکٹ سیزیز کی حمایت کرنے والےبھارتی میڈیا نے بھی یو ٹرن لے لیا ہے اور انتہا پسندوں کی زبان بولتے ہوئے کرکٹ  کے اس بڑے ٹاکرے کی مخالفت شروع کر دی ہے یعنی چورچوری سے جائے،ہیراپھیری سے نہ جائے۔