Thursday, April 25, 2024

  شیو سینا کی بدمعاشی پر پاکستانی شائقین کرکٹ کا سخت ردعمل

   شیو سینا کی بدمعاشی پر پاکستانی شائقین کرکٹ کا سخت ردعمل
October 19, 2015
لاہور(92نیوز)ہندوانتہاپسندتنظیم شیوسیناکی ایک اوربدمعاشی،بی سی سی آئی کےدفترپرحملہ کرکےپاک بھارت حکام کی ملاقات منسوخ کرادی ،بدمعاشی پرپاکستانی شائقین اورکرکٹرزنےسخت ردعمل ظاہرکیاہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں شیوسینا اوردیگرانہتاپسندتنظیموں کی جانب سےچیئرمین پی سی بی اوربی سی سی آئی انوراگ ٹھاکرکی ملاقات منسوخ کرائےجانےکےخلاف پاکستانی شائقین نےقدافی سٹیڈیم کےباہراحتجاجی مظاہرہ کیا ۔ شائقین کاکہناتھاکہ کرکٹ کوسیاست سےپاک ہوناچاہیے لیکن بھارت اگراس طرح کی انتہاپسندی کرتارہاتوکون اس ملک میں جاکرکھیلےگا ۔ قومی کرکٹرزنےبھی اس صورتحال پرسخت ردعمل کااظہارکیا،،جادوگرسپنرسعیداجمل کاکہناتھاکہ آئی سی سی بھارت کی موجودہ صورتحال پرنوٹس لے،آئندہ سال ہونےوالےورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی سکیورٹی پرسوالیہ نشان لگ گیاہے،جبکہ سہیل تنویرکاکہناتھاکہ موجودہ صورتحال دیکھ کرنہیں لگتاکہ کرکٹ ورلڈکپ بھارت میں ہوناچاہیے ۔ کرکٹرزکاکہناتھاکہ بھارتی انتہاپسندوں کےحملوں کےباوجودبھارتی حکومت کی جانب سےٹھوس کارروائیاں نہیں کی جارہیں،ایسے حالات میں پاکستانی ٹیم سمیت کسی کابھی بھارت جاکرکھیلناممکن نہیں ،عالمی برادری اس پرنوٹس لے ۔