Friday, March 29, 2024

شیو سینا نے پاکستانی گلوکاروں کے بعد فنکاروں کو بھی ہراساں کرنا شروع کر دیا

شیو سینا نے پاکستانی گلوکاروں کے بعد فنکاروں کو بھی ہراساں کرنا شروع کر دیا
October 20, 2015
لاہور(92نیوز)نفرت کی آگ میں جلتی  شیو شینا نے پاکستانی گلوکاروں کے بعد فنکاروں کو بھی ہراساں کرنا شروع کردیا ہے  ،بھپرے  ہندوؤں نےدھمکی دی ہے کہ وہ فواد خان اور  ماہرہ خان کو بھارت میں اپنی فلموں کی پروموشن کرنے نہیں دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق ڈرامہ سیریل ہم سفر میں  پرکشش شخصیت اور جاندار اداکاری سے شہرت پانے اورپھر بالی ووڈ  میں جگہ بنانے والے پاکستانی فنکار فواد خان اور ماہرہ  خان ان دنوں  بھارت میں اپنی فلموں کی شوٹنگ  اورپروموشن میں مٖصروف ہیں ،فواد خان بھارت کے نامور پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل میں کام  کررہے ہیں،جس میں ان کے ساتھ   ایشوریہ رائے بچن جلوہ گر ہونگی جبکہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فلم رئیس  میں بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ کے ساتھ  سینما اسکرین پر رنگ بکھیرنے کی تیاری میں ہیں ۔ بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کی موجودگی شیو سینا کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی،انتہا پسند ہندو دونوں فلموں کی ریلیز کو تہہ وبالا کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے اور پاکستانی اداکاروں کو فلموں کی پروموشن سے بازرہنے کی دھمکی دی ہے ۔ بھارت کے  انٹرٹینمنٹ کیپیٹل ممبئی  کو فلموں کی پروموشن کے لئے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے لیکن یہاں آج کل انتہاپسندوں کا راج ہے، اس لئے انہوں  نےپاکستانی فنکاروں کو  سنگین نتائج کی دھمکیاں  دینا شروع کردی ہیں۔