Wednesday, April 24, 2024

شیو سینا بے لگام ہوچکی ہے : اعتزاز احسن

شیو سینا بے لگام ہوچکی ہے : اعتزاز احسن
October 20, 2015
لاہور(92نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے چیئرمین پی سی بی کیساتھ بھارت میں انتہار پسند تنظیموں کے رویے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ شیو سینا بے لگام ہوچکی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی کیلئے دورہ بھارت خوش آئند ہےمگر بھارت میں ان کیساتھ جو سلوک کیا گیا وہ نامناسب ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ کرکٹ کسی ایک ملک کی نہیں بلکہ پوری دنیا کے شائقین کی ملکیت ہے پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے تجویز دی کہ پاکستان کو اپنا مقدمہ عالمی عدالت میں لیجانا چاہیئے۔ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے بارے میں سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم ضمنی انتخابات کی بجائے پاک امریکہ سول نیوکلیئر معاہدے پر توجہ دیں ایک اور سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں نہیں بلکہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں کم بیک کریگی۔