Sunday, May 12, 2024

شین واٹسن پی ایس ایل فائیو کیلئے پاکستان آنے کو تیار

شین واٹسن پی ایس ایل فائیو کیلئے پاکستان آنے کو تیار
February 18, 2020
لاہور ( 92 نیوز) سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ  کے پانچواں ایڈیشن کے لیے پاکستان آنے کی حامی بھر لی ، شین واٹسن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آنے کے لیے بے تاب ہیں اور  گزشتہ سال کراچی میں کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں شین واٹسن کا کہنا تھا کہ میں پاکستان واپس آنے اور پی ایس ایل  کے پانچویں ایڈیشن  میں کھیلنے کا منتظر ہوں ،گزشتہ برس پی ایس ایل میں  کراچی  میں کھیلنے کا تجربہ شاندار تھا ، پاکستانیوں کی بڑی تعداد کرکٹ کی مداح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جتوانا ان کے کیرئیر کا بہترین لمحہ تھا۔