Thursday, April 25, 2024

شین واٹسن پاکستان آنے کیلئے آمادہ

شین واٹسن پاکستان آنے کیلئے آمادہ
March 6, 2019
کراچی ( 92 نیوز)آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے  اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان آنے کیلئے آمادہ ہو گئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم مینجر اعظم خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شین واٹسن نے  ٹیم اونر ندیم عمر کی درخواست پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام میچز میں شرکت کی حامی بھری ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اتوار 10 مارچ کو کراچی میں کراچی کنگز کے مقابل ہو گی جس میں شین واٹسن صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔ پاکستانی کھلاڑی آج شام جبکہ  غیر ملکی کھلاڑی ہفتے روز پاکستان پہنچیں گے ۔ شین واٹسن پاکستان سپر لیگ فور  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلے گئے تمام 9 میچوں میں 332 رنز بنا چکے ہیں۔